’جعلی گنتی کر کے کہیں گے کراچی کی آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ ہے‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مردم شماری کے بعد 5 سے 7 فیصد آبادی میں اضافہ کرکے کہا جائے گا کراچی کی آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اخبارات و ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں اور کالم نگاروں کے ہمراہ ادارہ نور حق میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند دولت مند طبقہ اشرافیہ نے دولت کی رونق سے انسانوں کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے بحثیت مسلمان ہم سب کی زمہ داری ہے کہ مجموعی طور پر ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کریں رمضان کا بابرکت مہینہ یہی درس دیتا ہے کہ ظلم کے نظام کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی جائے بلکہ ظلم سے نجات حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں مہنگائی میں شدید اضافہ کیا گیا ہے عام شہری کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگئی ہے اس وقت ملک میں کراچی سمیت گیس کا بحران ہے آئین کے آرٹیکل کے تحت صوبہ سندھ جو گیس کا بحران نہیں ہونا چاہیے تھا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کامقدمہ طویل عرصے سے لڑرہی ہے مردم شماری کے نام پر بھی ڈرامہ کیا گیا اور جعل سازی کی گئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر کراچی کے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے جعلی مردم شماری کی وجہ سے ملازمتیں بھی گئیں اور سند اسمبلی میں تعداد بھی کم ہو جائے گی پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی گنتی جی بات تو کرتی ہے لیکن کراچی کی درست گنتی کی بات نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے مراحل کو مکمل کیا جائے ، ملتوی شدہ نشستوں میں بھی جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرے گی۔