وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال پر غور وخوض کیا جائے گا جب کہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔