بعض لوگ کپڑوں میں چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں اور جب واشنگ مشین میں کپڑے دھل کر آتے ہیں وہ چیزیں خراب ہوجاتی ہیں۔
یورپی ملک اسپین سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لانڈری مارٹ سے نکلتا ہے تو زور دار دھماکا ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لانڈری مارٹ سے باہر نکل رہا ہے اور قریب ہی واشنگ مشین میں کپڑے دھل رہے ہیں۔
اچانک ہی واشنگ مشین کا ڈھکن کھلتا ہے اور دھماکا ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دروازے کے شیشے ٹوٹ جاتے ہیں اور ہر طرف تباہی کا منظر ہوتا ہے۔
خوش قسمتی سے اس شخص کی جان بچ گئی کیونکہ وہ چند سیکنڈز قبل ہی باہر نکلا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے دھماکے میں بچ جانے والا شخص اپنی جیبیں چیک کرنا بھول گیا تھا اور اس نے اپنے کپڑوں میں سگریٹ کا لائٹر چھوڑ دیا ہو جس سے بظاہر یہ دھماکا ہوا۔
Someone didn't check their pockets pic.twitter.com/MjpK5mPba7
— OnlyBangers (@OnlyBangersEth) April 2, 2023
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ جیبوں میں رہ جانے والی کچھ چیزیں ٹائم بم ثابت ہوسکتی ہیں لہٰذا کپڑے دھونے سے قبل جیبیں اچھی طرح چیک کرنی چاہییں۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کپڑے دھونے سے قبل جیبوں میں آتش گیر اشیا جیسے لائٹر، ماچس ودیگر چیزیں ضرور چیک کریں ورنہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔‘