احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا ، سول ایوی ایشن کے 300 ملازمین برطرف

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ریٹرنرشپ پر کام کرنے والے 300 ملازمین برطرف کردیا گیا، ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر احتجاج کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ملازمین کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریٹرنرشپ پر کام کرنے والے 300 ملازمین کو برطرف کردیا ، فارغ کیے گئے ملازمین کا تعلقہ شعبہ جینیٹوریل سے ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر برطرفیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، سی اے اے ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر احتجاج کیا تھا جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر 2600 ملازمین ریٹرنرشپ پرکام کرتے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ ریٹرنرشپ کو ختم کرنے اور تھرڈ پارٹی ملازمت کا نیاسروس لیول ایگریمنٹ نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الوقت یہ سروس لیول ایگریمنٹ کراچی ایئرپورٹ پر نافذ ہوگا،ریٹرنرشپ ختم کرکےمکمل طورپرٹھیکیداری نظام کےتحت کام ہوگا، ترجمان

سی اے اے نے مزید کہا کہ ریٹرنرشپ ملازمین کوکام کرناہےتوٹھیکیدارکےذریعے کام کریں، نظام کراچی کے بعد دیگر تمام ایئرپورٹس پر نافذ کیا جائے گا۔