عید تک مارکیٹس رات کتنے بجے تک کھلیں گی ؟ شاپنگ کرنے والوں کے لئے اہم خبر

مارکیٹیں لاہور ہائی کورٹ

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عید تک مارکیٹس رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی اور درخت کاٹنے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے تدارک کےلیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نےعید تک مارکیٹس رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے درخت کاٹنے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

عدالت نے واسا کو لاہور کے انڈر گراؤنڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائردرخواست پر سماعت میں عدالت نے عید تک بیکریوں کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی تھی۔