قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے فلسطین میں مسجدِ اقصی میں مسلمانوں پر صیہونی فوج کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام نے انہوں نے لکھا کہ مومن ایک جسم سے مشابہت رکھتے ہیں، جسم کا کوئی ایک حصہ ٹھیک نہ ہو تو پورا جسم تکلیف میں رہتا ہے۔
Believers resemble one body, so that, if any part of the body is not well then the whole body shares the sleeplessness.
We can feel the cruelty being carried out in #MasjidAlAqsa time & time again. Remember the oppressed ones.
May Almighty ease their sufferings. Aameen. 🤲
— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں مظلوموں کو یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کے دکھوں کو آسان فرمائے، آمین۔
روس کا اسرائیل، فلسطین اور لبنان سے اہم مطالبہ
واضح رہے کہ صیہونی فورسز نے گزشتہ دو دن سے مسجد اقصی کو میدان جنگ بنا رکھا تھا، فورسز نے عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور پانچ سو سے ز یادہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ چالیس سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔