موٹر سائیکل سواروں پر خونخوار کتوں کا حملہ، پھر کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو

بھارت میں ایک سنسان سڑک پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد پر خونخوار کتوں نے حملہ کر دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

بھارت کے شہر جالندھر میں رات کے وقت موٹر سائیکل سوار بھیرون بازار کی سنسان سڑک سے گزر رہے تھے کہ اچانک پانچ چھ خونخوار کتوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ کتوں نے چہار اطراف سے موٹر سائیکل کو گھیرلیا اور ان پر اچھل اچھل کر حملہ کرنے لگے۔

اس حملے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے۔ کتوں کا حملہ اتنا زور دار تھا کہ موٹر سائیکل سوار ان کے درمیان پھنس گئے۔ کتوں نے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص کو اپنا شکار بنانا چاہا اور اس کو بھنبھوڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے ایک شخص کی جیکٹ پھٹ گئی۔

 

اس دوران موٹر سائیکل چلانے والا شخص ہمت کرکے گاڑی چھوڑ کر اترا اور پتھر اٹھا کر انہیں مارنے کی کوشش کی۔ یہ ردعمل کارگر ثابت ہوا اور چند لمحوں تک خونخوار نظر آنے والے کتے خوفزدہ ہوکر دم دبا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔