’بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے جاری افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ماہ سے میڈیا، کرکٹ کے حلقے بابر کو کپتان برقرار رکھنے پر بحث کر رہے ہیں۔ بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے مفاد میں معاملے کو متنازع نہ بنائیں۔ فیصلہ بالآخر چیئرمین کا ہے، کپتانی پر سلیکشن کمیٹیوں کی آرا مانگی ہیں۔ میرا فیصلہ میرا فیصلہ ٹیم کی کامیابی یا ناکامی سے مشروط ہوگا۔