مکہ المکرمہ: بیٹے نے ماں کو کندھوں پر اٹھا کر خانہ کعبہ کا طواف کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے زائرین کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچتی ہیں اور زائرین کی جانب سے عمرے کے مناسک ادا کیے جاتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قرب و جوار میں ایک شخص اپنی والدہ کو کندھے پر اٹھا کر طواف کروا رہا ہے۔
🎥 #فيديو | معتمر يحمل والدته على كتفيه ويطوف بها حول الكعبة لأداء مناسك #العمرة.
(متداول)#عكاظ#ان_تكون_اولاhttps://t.co/hiZirp74eV pic.twitter.com/VGdrrhVT9E— عكاظ (@OKAZ_online) April 7, 2023
ماں کو کندھوں پر اٹھا کر اللہ کے گھر کے گرد طواف کرنے والے اس شخص کی خوشی قابل دید ہے جبکہ والدہ کو بھی خوشی خوشی طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس شخص کا تعلق کس ملک سے ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے اس عمل پر اسے دعائیں دی جارہی ہیں۔