’مہنگائی ہدف سے زیادہ اور گروتھ کم رہےگی‘

مہنگائی

آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ہدف سے زیادہ اور گروتھ کم رہےگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رواں سال جی ڈی پی گروتھ 0.5فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک ہو گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی جو رواں سال بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ جائےگی۔

آئندہ سال ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئندہ سال جی ڈی پی گروتھ3.5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21.9 فیصد ہو گی۔

آئندہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد تک رہنے اور آئندہ سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سےکم ہو کر6.8 فیصد رہنےکی پیش گوئی ہے۔