تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں بہترین لوگ سپریم کورٹ میں لگائے جاتے ہیں اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں ججز کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، لیکن پاکستان میں نئی منطق ہے کہ کوئی قابل ہے یا نہیں سینئر ہے تو لگا دو۔
پوری دنیا میں ججوں کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں یہاں نئ منطق ہے کہ کوئ قابل ہے یا نہیں سینئر ہے تو لگا دو، میرٹ کے خلاف تعیناتیاں تباہ کن ہیں پوری دنیا میں بہترین لوگ سپریم کورٹ میں لگائے جاتے ہیں، اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں https://t.co/OFxUmp48xJ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 13, 2023
فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرٹ کے خلاف تعیناتیاں تباہ کن ہیں، پوری دنیا میں بہترین لوگ سپریم کورٹ میں لگائے جاتے ہیں اور اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں۔