پیزا آرڈر کرنے والی خاتون کے ساتھ دھوکہ ہوگیا

لڑکی نے بغیر اجازت لڑکے کے گھر درجنوں پیزا بھجوا دیے

پیزا کھانے کے شوقین افراد شاذ و نادر ہی اسے ناپ کر تسلی کرتے ہوں گے کہ کہیں انہیں دھوکہ تو نہیں دیا جا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف نے اشتہار دیکھ کر 10 انچ کا پیزا آرڈر کیا۔ بعد ازاں اس کی تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کر کے لوگوں کو بتایا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

خاتون نے 10 انچ کا پیزا آرڈر کیا تھا جس کے سائز پر انہیں تشویش ہوئی۔ انہوں نے خود کو مطمئن کرنے کے لیے اسے ناپتا تو یہ 8 انچ کا نکلا۔

ٹوئٹ پر دیگر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا۔ انہوں نے خاتون سے مطالبہ کیا کہ ہمیں دکان کی تفصیلات فراہم کرے تاکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔ ایک صارف نے مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ 10 اور 8 انچ میں بڑا فرق ہے، یہ ناانصافی ہے۔

پیزا