ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان کو حال ہی میں ایک انٹرنیشنل برانڈ نے اپنا ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر سُپر اسٹار کے فیز نے جہاں انہیں مبارکباد دی وہیں کچھ لوگوں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔
سہانا خان نے انٹرنیشنل برانڈ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ خوبصورت لباس کے ساتھ تقریب میں کافی خوش محسوس کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ان کی اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے انہیں ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ’انٹرنیشنل برانڈ کی ایمبیسیڈر بننے کے لیے سہانا نے کتنی محنت کی؟ ان کی کوئی فلم ریلیز ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی گانا آیا ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ بالی وڈ میں یہی مسئلہ ہے، فنکاروں کے بچے بغیر کچھ کیے برانڈ ایمبیسیڈر بن جاتے ہیں، آخر سہانا کی پہچان کیا ہے؟