شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی رنگ کی ساڑھی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گلابی ہے سفر۔‘
نوال سعید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’ان کی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے اگر جلدی بھی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’شادی کسی ایسے شخص سے کروں گی جو سب کی عزت کرتا ہو، دوسروں کو بھی اہمیت دیتا ہو ایسا نہ ہو کہ صرف اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتا رہے۔‘
اداکارہ نے بریک اپ سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ ’وقت سب سے بڑا مرہم ہے وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے لیکن اس انسان کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے جس کے ساتھ وقت گزارا ہوتا ہے۔‘
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’میں نے شادی اور اس کے بعد کی زندگی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی کرلی تھیں لیکن بریک اپ پر آنکھیں کھلیں۔‘
نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔