برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا آغاز

غیرملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رشی سونک نےگزشتہ ماہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنیوں کے فنڈز بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم نےکمپنیوں کے فنڈز 5 ارب ڈالرتک بڑھانےکا اعلان کیاتھا۔

اسکیم کےتحت چائلڈ مائنڈر بننے والوں کو بونس دیئےجائیں گے۔ برطانوی وزیراعظم پر اپنی اہلیہ کواسکیم سے نوازنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کمشنرڈینیئل گرین برگ کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کی تصدیق کی گئی ہے۔ نجی کمپنی میں برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ کے شیئر ہیں جو اسکیم سے مستفید ہوئی ہے۔