’میرے چار سو ڈالر کے جوتے! ’سوہاس تم اچھے آدمی ہو‘

سوہاس

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ اور اس کے کرداروں نے شائقین کے دل موہ لیے تھے۔

برسوں پہلے ریلیز ہونے والی یہ فلم آج بھی بہت سے لوگوں کو یاد ہے، فلم میں ایک کردار سوہاس کا تھا جس سے متعلق فلم میں یہ ڈائیلاگ تھے کہ ’سوہاس آدمی نہٰں ہے بلکہ پرائس ٹیگ ہے۔‘

ارینش نامی صارف نے ٹوئٹر پر سوہاس ہونے کا مطلب بتایا اور صارفین بھی اس کی بات سے متفق ہیں۔

ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’سوہاس، میں بچپن میں تم پر ہنستا تھا لیکن جیسے جیسے بڑا ہوا تو احساس ہوا کہ تم اچھے آدمی ہو۔‘

انہوں نے لکھا کہ اگر چار لاکھ روپے کی گھڑی جس کے لیے آپ نے انتھک محنت کی تھی کھونا کسی کو بھی پاگل کردے گا، میں اب سمجھ گیا ہوں کہ جب 400 ڈالر کے جوتوں کا جوڑا گندا ہوجاتا ہے تو کیسا محسوس ہوتا ہے۔‘

آرینش کی پوسٹ نے سوہاس کے کردار کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر کو ظاہر کیا جسے بہت سے لوگوں نے ٹویٹر صارف سے اتفاق کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ آدمی ایک عام آدمی تھا جس کا عامر خان نے مذاق اڑایا تھا۔‘ ایک اور شخص نے کہا، "بالکل ٹھیک کہا یہ ایک بہت عام عادت ہے جو کسی میں بھی ہو سکتی ہے۔