ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو تل ابیب اور حیفہ کو تباہ کر دیں گے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تہرین میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی کارروائی بھی کی تو ہماری مسلح افواج کی جانب سے سخت ردعمل آئے گا اور تل ابیب و حیفہ کو تباہ کردیں گے۔
ابراہیم رئیسی نے امریکی فوجیوں سے مشرق وسطیٰ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کوپیغام ہے کہ وہ جلد خطے سے نکل جائیں۔
دوسری جانب سابقہ شاہ ایران محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی اہلیہ کے ساتھ اسرائیل پہنچ گئے۔ انہوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہولوکاسٹ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں تو دوستانہ انداز سے مل کر مستقبل بنائیں گے۔