خلاء سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

دبئی : اماراتی خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کر دی، جس میں اندھیرے میں بظاہر مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتہائی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔

تفصیلات مطابق ناسا کے چھ ماہ طویل مشن پر موجود اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ماہِ صیام کی ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کر دیئے۔

سلطان النیادی نے یہ وڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دِکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی انتہائی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔

یاد رہے خلاباز سلطان النیادی رواں ماہ 28 اپریل کو طے شدہ سپیس واک پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات اور کسی بھی دوسرے عرب ملک کے لیے پہلا موقع ہوگا۔

واضح رہے کہ رمضان کی 27 وین شب کو ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی 25 لاکھ سے زائد افراد کا روح پرور اجتماع ہوا۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔ مسجد الحرام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے بارگاہ خداوندی میں گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگی اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔