ممبئی : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کی بھارت کی مایہ ناز فلمی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک تصویر نے تہلکہ مچا دیا۔
ان دونوں شخصیات کی یہ تصویر اس لیے بھی میڈیا میں زیربحث ہے کہ یہ دونوں بھارت کے شہر ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں مشہور ڈش "واڑا پاؤ” کھا رہے ہیں۔
اس تصویر کو بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس میں وہ ٹم کُک کیساتھ ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ’واڑا پاؤ‘ کھارہی ہیں اور دونوں اسے انجوائے کررہے ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ انہیں (ٹم کک) کو ممبئی میں ویلکم کرنے کیلئے "واڑا پاؤ” سے بہتر کوئی چیز سمجھ نہیں آئی۔
Can’t think of a better welcome to Mumbai than Vada Pav! pic.twitter.com/ZA7TuDfUrv
— Madhuri Dixit Nene (@MadhuriDixit) April 17, 2023
اس ٹوئٹ کے جواب میں ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مادھوری کو مینشن کیا اور لکھا کہ "واڑا پاؤ” سے متعارف کرانے پر مادھوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ واقعی بہت مزیدار تھا۔
واضح رہے کہ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے ممبئی میں بھارت کے پہلے ایپل اسٹورکا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ ٹم نے اسٹور پر آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہا۔ توقع ہے کہ ٹم ابھی بھارت میں ہی رہیں گے اور اس جمعرات کو دہلی میں دوسرے ایپل اسٹور کا افتتاح بھی کریں گے۔