‘انوار الحق نے عمران خان کو دھوکا دیا ہے’

مظفر آباد: صدرپی ٹی آئی آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کا کہنا ہے کہ انوارالحق نے عمران خان کو دھوکا دیا ہے، وہ یہ تاثر دیتے رہے کہ پارٹی بچانا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیرسردار تنویرالیاس نے چوہدری انوار کے وزیراعظم منتخب ہونے پر کہا کہ چوہدری انوار ہمارا نامزد امیدوار نہیں، عمران خان نے کوئی نام تجویزنہیں کیا،اراکین اسمبلی آگاہ ہوں۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ چوہدری انوارنےعمران خان کودھوکادیا، ،وہ یہ تاثردیتےرہے کہ پارٹی بچاناچاہتاہوں ، حقیقت میں فارورڈ بلاک بنانے کا کہہ کر چوہدری انوار نےاپوزیشن سےحمایت مانگی۔

صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑی تعداد عمران خان ساتھ ہے، چیئرمین کا فیصلہ سب کا فیصلہ ہوگا۔