دو ممالک سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے بلے باز نے ریٹائرمنٹ لے لی

انگلینڈ اور زمبابوے کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے گیری بیلنس نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ بلے باز گیری بیلنس نے زمبابوے کے ساتھ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا دوبارہ آغاز کرنے کے صرف تین ماہ بعد ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

33 سالہ بیلنس نے انگلینڈ کے لیے 23 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔ وہ آخری بار 2017 میں ٹیم کا حصہ بنے تھے۔

England and Zimbabwe international Ballance retires from cricket

وہ یارکشائر نسل پرستی کے اسکینڈل میں بھی پھنسے تھے جس نے گزشتہ سال پاکستانی نژاد عظیم رفیق سے "نسل پرست” زبان استعمال کرنے پر معافی مانگی تھی۔

بیلنس نے گزشتہ سال یارکشائر کو چھوڑ کر اپنے آبائی ملک کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا لیکن ٹاپ فلائٹ کرکٹ میں ان کی واپسی مختصر تھی اور اب وہ فوری طور پر مستعفی ہو گئے ہیں۔