‘پوری قوم نے دیکھ لیا پی ڈی ایم نے آج فرار اختیار کی ‘

شاہ محمود

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پوری قوم نے آج پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ سے فرار ہوتے دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نےآج پھرثابت کیا کہ آئین کی پاسداری اورقانون کااحترام کرتےہیں جبکہ پی ڈی ایم سرکار آج سپریم کورٹ سے بھی فرارہوئی۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں اتفاق نہیں آج پوری قوم نےدیکھ لیا، آج پوری پی ڈی ایم ایک طرف تھی اورمولانافضل الرحمان ایک طرف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بیک وقت انتخابات کیس، سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں کیا موقف پیش کیا؟

انہوں نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم مکمل طورپر کنفیوزہے،عدالت میں پی ڈی ایم نےکہا کہ ہم فیصلےکوتسلیم کرتےہیں،دوسری طرف پی ڈی ایم نےخواہش ظاہرکی کہ ملک میں ایک دن انتخابات ہوجائیں،فضل الرحمان نےجوگفتگوعدالت سےمتعلق کی نہیں کرنی چاہیےتھی۔