یو اے ای میں بھی شوال کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

محرم چاند

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بھی شوال المکرم میں بھی شوال کا چاند آگیا ہے عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

ادھر آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔