آج کل تو چوہے بھی اتنے ہوشیار ہوگئے ہیں کہ شکار کے بچھائے جال (چوہے دان) میں پھنسنے کے بجائے ہوشیاری سے اس میں لگائی گئی خوراک لے اڑتے ہیں۔
مثل مشہور ہے کہ آج کل کے بچے بہت ہوشیار ہیں لیکن اب تو لگتا ہے کہ چوہے بھی بہت ہوشیار ہو گئے ہیں جو شکاری کے بچھائے جال (چوہے دان) سے کیسے بچ کر نکلتے ہیں یہ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے چوہا پکڑنے کے لیے جال بچھایا اور اس کو راغب کرنے کے لیے چوہے دان میں پنیر کا ٹکڑا لگا دیا۔
ویڈیو کا منظر رات کا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہا پنیر کو دیکھ کر چوہے ان کے قریب آتا ہے اور قریب آکر چکھتا ہے کہ آیا وہ اصلی ہے یا نقل پھر جب اسے احساس ہوتا ہے کہ یہ اصلی پنیر ہے اس کے بعد ہوشیار چوہا وہ حرکت کرتا ہے جس کا کسی کو گمان بھی نہ ہوگا۔
چوہا پنیر پر جھپٹنے کے بجائے اپنے شکار کے لیے بچھائے گئے جال کو سمجھتے ہوئے منظر سے غائب ہوتا ہے اور جب واپس آتا ہے تو اس کے پاس ایک لکڑی ہوتی ہے جس کو وہ چوہے دان میں ڈالتا ہے جو اس میں پھنس جاتی ہے اور پنیر نکل آتا ہے۔ چوہے میاں آرام سے پنیر کا ٹکڑا اٹھا کر رفوچکر ہوجاتے ہیں۔
ٹوئٹر پر اس لاجواب ویڈیو کو مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر چیٹ جی پی ٹی سے ہم قافیہ کرتے ہوئے RAT GPT Introducing کے عنوان سے شیئر کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ اب تک تو مصنوعی ذہانت کی طرف سے دنیا پر قبضہ کرنے کی بات ہو رہی تھی لیکن اگر چوہے بھی اوزار استعمال کرنا سیکھ گئے ہیں تو ہم واقعی مشکل میں ہیں۔
To hell with Artificial Intelligence learning how to take over.
If the rats are using tools now, we are really phucked.
Introducing RatGPT … pic.twitter.com/l8btDg0s5v
— Wall Street Silver (@WallStreetSilv) April 20, 2023
اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں ویوز بھی مل چکے ہیں جس کے ساتھ ہی ویڈیو میں اٹھائے گئے نکتے کے حوالے سے بحث بھی شروع ہوگئی ہے۔