لاہور: عید الفطر کے موقع پر قومی کرکٹ اسٹارز نے بھی ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دی ہے۔
ملک بھر میں آج عید الفطر نہایت جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، صدر وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔
King Babar Azam with his Dad on Eid, Once Again Eid Mubarak Everyone ☺️#BabarAzam #BabarAzam𓃵 #EidAlFitr pic.twitter.com/FK9HXcmz6k
— King Babar Azam Army (@kingbabararmy) April 22, 2023
ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی اہل وطن کو اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دی ہے, کپتان بابراعظم نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قوم اسی طرح گرین شرٹس کو سپورٹ کرتی رہے گی۔
Wishing everyone #EidMubarak. Please don’t forget those less fortunate than u, share ur joy with everyone.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 22, 2023
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور اسپیڈ اسٹار شاہین آفریدی نےاس پرمسرت موقع پر عبادات کی قبولیت کی دعائیں کیں۔
#EidUlFitr Mubarak to you all! 🌙
Be the reason for someone's delight this Eid.
— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) April 21, 2023
عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستان کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ نے بھی قومی ٹیم سمیت پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔
کیوی کپتان ٹام لیتھم اوردیگرساتھی کھلاڑیوں نے بھی پاکستانیوں کو عید مبارکباد کہا۔