اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے میاں ثاقب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آڈیو سنی بہت دکھ ہوا، آپ نے نواز شریف سے بدلہ لیا اس کو سزا سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق چیف جسٹس ثاقب ںثار کی آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں ثاقب صاحب آپ کی آڈیو سنی بہت دکھ ہوا، آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے، آپ نے 15،14 سال قبل نواز اور شہباز کیساتھ 2 گلے بیان کئے جو سراسر بے بنیاد ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں میڈیا پرحقیقت بیان کر سکتا ہوں، آپ نے نواز شریف سے بدلہ لیا اس کو سزا سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔
میاں ثاقب صاحب آپ کی آڈیو سنی بہت دکھ ھوا آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے۔ آپ نے 14/15 سال قبل اپنے نواز و شیہباز شریف کے ساتھ 2گلے مجھ سے بیان کیے جو سراسر بے بنیاد ھیں میں میڈیا پہ حقیقت بیان کر سکتا ھوں۔آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا اسکو سزا سنائ ۔اب کتنی دیر اور اس…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 25, 2023
یاد رہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، آڈیو میں ثاقب نثار خواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے سے متعلق رہنمائی کر رہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ آپ دو ہزار دس کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں، جب آپ پڑھیں گے تو آپ کو سمجھ آجائے گا، جس پر خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ کلازتھری میں راستہ دیا ہوا ہے۔