لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ

روٹی کی قیمت

لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کے لیے مسائل مزید بڑھ گئے، لاہور میں نان اور سادہ روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سادہ روٹی بیس روپے کی ہوگئی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹو تو پہلے ہی مہنگا تھا اب روٹی بھی مہنگی کردی گئی ہے دو وقت کی روٹی بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں بھی شہر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے جبکہ 150 گرام نان کی قیمت 25 سے 30 روپے کر دی گئی تھی۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کنٹرول نہیں ہوئیں، سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے تو روٹی کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔