پاکستان کی روس سے سستے تیل کی درآمد کے معاملہ پر اہم پیشرفت، پاکستان کی جانب سے آرڈر کئے گئے پہلے روسی خام تیل کا ٹیسٹ کارگو چوبیس مئی تک پاکستان پہنچے گا۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق روس سے خام تیل کا پہلا ٹیسٹ کارگو24 مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور روس سے درآمد کیاجانے والاخام تیل پاکستان کو سستا پڑےگا۔
ذرائع کے مطابق روسی تیل عالمی مارکیٹ سے کس قدر سستا پاکستان کو ملے گایہ طے ہونا ابھی باقی ہے روس کے تیل کی درآمد کے حوالے سے کمرشل ڈیل پاکستان سٹیٹ آئل کررہاہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے سستے تیل کی مد میں روس سے پہلا ٹیسٹ کارگو چند روز قبل آرڈر کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ضرورت کا 25 سے 30 فیصد تیل روس سے خریدنے کا منصوبہ ہے جبکہ روسی تیل پاکستان کو عالمی مارکیٹ کی نسبت کم قیمت میں ملنے کا امکان ہے۔