آسٹریلیا کو گمشدہ فٹبال ایشز ٹرافی 69 سال بعد مل گئی

آسٹریلیا کو گزشتہ صدی میں کھوئی ہوئی اس کی فٹبال ایشز ٹرافی 69 سال بعد مل گئی آخری بار 1954 میں دیکھا گیا تھا۔

آسٹریلیا کو کھوئی ہوئی یادگار فٹبال ایشز ٹرافی 69 سال بعد مل گئی جس کی اپنی ایک منفرد تاریخی ہے۔

پورے 100 سال یعنی ایک صدی قبل 1923 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں نے لکڑی کے کیس میں اپنے سگار کی راکھ ڈالی تھی جس کے بعد اس کو ٹرافی کا درجہ دیا گیا اور اسی ٹرافی کے لیے فٹبال ایشز مقابلوں کا آغاز ہوا۔

آخری باریہ ٹرافی 1954 میں دیکھی گئی تھی جس کے بعد سے یہ تاریخی اہمیت کی حامل ٹرافی گم ہوگئی تھی جو 69 سال کے طویل عرصے بعد سابق فٹبال چیف سڈنی اسٹورے کی فیملی کو ملی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں اس فیملی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اہمیت کی حامل ٹرافی ہے، اب یہ دونوں ممالک کی فٹبال فیڈریشنز پر منحصر ہوگا کہ وہ اس کے لیے دوبارہ باہمی مقابلوں کا آغاز کرتے ہیں یا نہیں۔