ترکیہ الیکشن: صحتیابی کے بعد صدر اردوان کے زبردست پاور شو

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان صحت یاب ہو کر انتخابی میدان میں آتے ہی چھا گئے۔

گزشتہ دنوں ایک لائیو ٹی وی شو میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنی انتخابی مہم معطل کردی تھی۔

اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے اردوان کو زہر دیے جانے کی افواہ پھیلائی تو کسی نے کہا کہ کہا کہ انہیں لائیو ٹی وی شو کے دوران دل کا دورہ پڑا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=B3HsGFcv4HU

مذکورہ افواہوں پر ترک صدر کے کمیونیکیشنز سربراہ فرحتین التون نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد دعووں اور افواہوں کی واضح الفاظ میں تردید کی۔

الیکشن مہم میں تین روز کے تعطل کے بعد ایک بار پھر صدر اردوان میدان میں آئے تو 14 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بڑے پاور شو کیے۔

ازمیر کے بعد صدر اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور اس موقع پر خاتون اول بھی ہمراہ تھیں۔ ترکیہ کے مقبول ترین لیڈر کی اجتماعات میں موجودگی نے الیکشن مہم میں نئی روح پھونک دی ہے۔