منکی پاکس : پنجاب میں پہلا پرانا مصدقہ کیس رپورٹ

منکی پاکس پاکستان

لاہور : پنجاب میں منکی پاکس کا پہلا پرانا کنفرم کیس رپورٹ ہوا ہے، منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر نے مریض کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہوگیا، مریض کا تعلق کس شہر سے ہے اور وہ اب کہاں ہے؟ تمام تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈین آئی پی ایچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں منکی پاکس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، بلکہ پرانے مریض کے ٹیسٹ میں منکی پاکس مثبت آیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ مریض کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مریض17 اپریل کو سعودی عرب سے آیا، 20اپریل کونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔ 41سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔