وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام

بلاول بھٹو

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میرے بھارت جانے سے واضح ہے پاکستان ایس سی او کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج بھارت کےشہر گوا جا رہا ہوں جہاں پاکستانی وفدکی قیادت کروں گا، میرے بھارت جانے سے واضح ہے پاکستان ایس سی او کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی اورکن ممالک کےوزرائےخارجہ سےدوطرفہ تعلقات پربات کرناچاہوں گا۔

خیال رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت جا رہے ہیں، وزیر خارجہ خصوصی طیارے پر کراچی سے گوا جائیں گے۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ وزارت خارجہ سینئر افسران بھی جائیں گے، بلاول بھٹو کے طیارے کوخصوصی طورپرفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دورہ بھارت پروزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیاسی رہنماؤں سےمشاورت مکمل کی جبکہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کودورہ بھارت کیلئے اہم مشورے بھی دیئے۔