میں جب بھی لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کےلیے دکھی ہوتا ہے، ہارون شاہد

معروف پاکستانی موسیقار و اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ جب بھی لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کے لیے دُکھتا ہے۔

پاکستان کے معروف اداکار ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ  جب جب میں لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کے لیے دُکھتا ہے۔ گوکہ میرا تعلق لاہور سے ہے اور مجھے فخر بھی ہے کہ یہ کیسے دن بہ دن ترقی کر رہا ہے لیکن کراچی کا کیا قصور ہے؟

اداکار نے کہا کہ ’کراچی کو پاکستان کا کیا، اس پورے خطے کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہونا چاہئے تھا، لیکن افسوس بہتری آتی نظر نہیں آرہی‘۔