اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت کی فروغ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دونوں دوست ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ پاکستان نے ترکیہ مارکیٹ میں ترجیحی رسائی حاصل کی ہے، پاک ترکیہ معاہدے سے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی سامان کا معاہدہ یکم مئی 2023 سے نافذ العمل ہوا، معاہدہ دونوں ممالک کی منتخب برآمدات کیلیے باہمی ٹیرف کی رعایتوں کو نافذ کرے گا۔
وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں تجارت ہوگی، سامان کی تجارت کا معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دے گا۔