اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے شرح سود میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا اور کہا موجودہ شرح سود زمینی حقائق کے مطابق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کیلئے علاقائی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مہنگائی پر قابو کرنے کیلئے شرح سود میں مزید اضافہ کرے، موجودہ شرح سود زمینی حقائق کے مطابق نہیں۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم شرح سود ہونے کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ورلڈ اکنامک آؤٹ لک نے پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود بلند ترین سطح 21 فیصد کر دیا ہے تاہم موجودہ شرح سود افراط زر پر قابو پانے کیلئے ناکافی ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 36.4 فیصدپر پہنچ چکی ہے اور پاکستان میں رواں سال تجارتی خسارہ 37.4 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔ رپورٹ