وفاقی کابینہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا استعفیٰ منظور کرلیا

چیئرمین متروکہ وقف

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے، حبیب الرحمان گیلانی نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

حبیب الرحمان گیلانی کو پی ٹی آئی حکومت کے آخری دنوں میں تعینات کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سید عطا الرحمان کو متروکہ وقف املاک کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دے دی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمان گیلانی نے اپنا استعفیٰ وزارت مذہبی امور کو بھجوایا تھا۔ انہوں نے استعفیٰ میں ذاتی مصروفیات کا عذر پیش کیا تھا۔