پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے: عمران خان

پاسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی جی پولیس کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے F10 کے یو سی چیئرمین افضل خان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ جس تحریک میں افضل خان جیسے باہمت نوجوان ہوں، تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

افضل خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قومی انتخابات میں صرف چند ماہ باقی ہیں، لیکن آئی جی کی سربراہی میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔