بھارت کی نااہلی عیاں، ایک اور طیارہ تباہ

ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا مگ21 گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کی حالت زار دنیا پر عیاں ہو گئی بھارتی افواج میں فضائی حادثات معمول بن گئے۔ لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران ایک گھر پر گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ مگ 21معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

جولائی 2022 میں بھی مگ 21تربیتی پرواز میں گرا جس میں 2پائلٹ مارے گئے تھے۔ 2021 کے دوران بھی بھارتی فضائیہ کے 5مگ 21 طیارے حادثےکا شکار ہوئے۔

اب تک 873 مگ21جہازوں کے بیڑے میں سے483 حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ بھارتی مگ21طیاروں کو ان کے خراب حفاظتی ریکارڈ پر اڑتے تابوت کا نام دیا گیا۔

ماضی میں بھی بھارتی افواج کے بےشمار طیارے حادثات کا شکار ہو چکےہیں۔ بھارتی فضائیہ کی نااہلیاں دنیا پر عیاں ہوچکی چاہے وہ پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں پسپائی ہو یا حادثات۔۔!