آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم میچ کے وینیو کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
میگا ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میزبان بھارت کی ٹیم 8 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے کھیلے گی۔
گرین شرٹس 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ ٹیم، 15 اکتوبر کو بھارت، 17 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو افغانستان، 29 اکتوبر کو انگلینڈ، 2 نومبر کو بنگلہ دیش، 5 نومبر کو آسٹریلیا، 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔