ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا جس پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سُپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے معروف امریکی میگزین ٹائم کے سرورق پر جگہ بنا لی۔ مئی کے تازہ شمارے میں انہیں ’گوبل اسٹار‘ قرار دے دیا گیا۔
شاہ رخ خان، عامر خان، ایشوریا رائے، پریانکا چوپڑا کے بعد دپیکا پڈوکون ان بالی وڈ شخصیات میں شامل ہوگئیں جنہوں نے ٹائم میگزین کے سرورق پر جگہ بنائی۔
متعلقہ: بھارتی فواد خان اور دپیکا کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند
دپیکا پڈوکون نے ٹائم کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 15 سالہ کیریئر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں سنجیدہ نہیں لیتی اور پریشان بھی نہیں ہوتی۔
سال 2018 میں دپیکا پڈوکون کو ٹائم میگزین کے سب سے زیادہ بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔