سابق گورنر عمرسرفراز کی گرفتاری چیلنج، پیش کرنے کا حکم

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے عمرسرفراز چیمہ کو 16مئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمرسرفراز چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں عمر سرفراز چیمہ کو بازیاب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں عمر سرفراز چیمہ کی حراست کو غیر قانونی قرار دینے اور کسی کیس میں نامزد نہ کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا عمر سرفراز چیمہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے عدالت عمر سرفراز چیمہ کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے ۔