نعیمہ بٹ کی منوج باجپائی کے ساتھ تصاویر وائرل

نعیمہ بٹ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کی منوج باجپائی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں منوج باجپائی کے ساتھ سیلفی لیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نعیمہ بٹ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوبصورت یادیں، نئی دوستی اور گہری باتیں، بہترین اداکار اور انسانوں کے ساتھ۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے متعدد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، میکال ذوالفقار (شان) کی سوتیلی بہن کا کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، اسما عباس، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر رقص کررہی تھیں۔