ویڈیو: کراچی میں ڈاکو نے خاتون سے پرس چھین کر واپس کردیا

کراچی ڈاکو

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خاتون سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے پہلے خاتون سے پرس چھینا پھر واپس کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بچے کے ساتھ گلی میں داخل ہوتی ہیں تو پیچھے موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو آجاتے ہیں۔

خاتون ڈاکو سے پرس چھینتے ہیں جس پر خاتون ان کے آگے ہاتھ جوڑ کر لوٹا ہوا پرس واپس کرنے کی التجا کرتی ہیں جس پر ڈاکو خاتون کو پرس واپس کرکے روانہ ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں آئے دن سینکڑوں شہریوں کو موبائل فون و نقدی سے محروم کردیا جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی کراچی سے ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون گلی سے گزر رہی ہیں اسی دوران ڈاکو آجاتے ہیں اور خاتون سے نقدی و موبائل مانگتے ہیں۔

تاہم خاتون اپنے پاس رکھی پسٹل نکال کر اس کا رخ ڈاکوؤں کی جانب کردیتی ہیں جس پر تینوں ڈکیت بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔