’زمان پارک میں پولیس آپریشن کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پولیس حکام نے زمان پارک میں ملزمان کی عدم موجودگی کی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ہو سکتا ہےکہ ملزمان فرار ہو گئے ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین روز تک زمان پارک کو انڈر چیک رکھا جائےگا ملزمان کی موجودگی کا پتہ چلا تو حکومت سےآپریشن کی اجازت لی جائےگی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں دہشت گروں ‏کی موجودگی اورممکنہ پولیس آپریشن کا الٹی میٹم دو بجے ختم ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہےآج دوپہر دو بجے سے پہلے کچھ نہیں ہوگا۔

عامرمیر نے بتایا تھا کہ چالیس دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے عمران خان چارسو پولیس اہلکاروں کو آنے کی اجازت دیں، میڈیا بھی ساتھ ہوگا، جیوفینسنگ سےمعلومات ملیں، بیس سے چالیس دہشت گردزمان پارک میں ہیں۔