ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میں ویڈیو کال کی تصویر لیک ہوگئی

ممبئی: مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے تصویر لیک ہوگئی۔

ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز نبگلور کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں سنچری جڑ ڈالی۔

بعد ازاں کرکٹر نے انوشکا شرما سے ویڈیو کال پر گفتگو کی۔ اہلیہ نے سنچری جڑنے پر ان کی تعریف کی اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’کیا اننگ کھیلی ہے!‘

اِدھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ویڈیو کال پر گفتگو کی تصویر پوسٹ کر دی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا خوشگوار موڈ میں گفتگو کر رہا ہے۔

https://twitter.com/aftab169/status/1659260404969742350?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1659260404969742350%7Ctwgr%5Ef8682e2998c7fa2ca2dbd4b9232cd503595fb0c5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.etvbharat.com%2Furdu%2Fnational%2Fsports%2Fcricket%2Fipl%2Fvirat-kohli-video-calls-wife-anushka-sharma-after-scoring-century-against-hyderabad%2Fna20230519103308302302052

گزشتہ ماہ انوشکا شرما نے بیڈمنٹن میچ میں ویرات کوہلی کو شکست دی تھی۔ بنگلورو میں برانڈ کی تشہیر کیلیے دونوں اس کے دفتر پہنچے تو وہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا تھا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میں ویڈیو کال کی تصویر لیک ہوگئی