قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ورلڈکپ جیتنےکا بہترین موقع ہے۔
ایک بیان میں مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کے 3 بلے باز آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں جب کہ بولنگ بھی بہت زبردست ہے انڈین پچز بیٹرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا ہو گا۔
مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اچھی تیاری کرنے کا موقع ہے اگر پلاننگ کی جائے تو ورلڈکپ کیلئےٹیم تیار کر سکتے ہیں تاہم پاکستان ٹیم کو ون ڈے کی پریکٹس نہیں مل رہی اس پر کام کرنا ہو گا جس کے لیے آپس میں میچز کرائےجاسکتے ہیں زیادہ ون ڈے کھیلنے کا مواقع بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کرکٹ کے حوالے سے دونوں حکومتوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کھیلوں کوسیاست سے الگ کیا جائے بطور کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ بہترہوئی ہے وہ اچھا کھیل رہا ہے لیکن کپتانی کےبارےمیں فیصلہ بابراعظم نے ہی کرنا ہے۔