پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔
واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں صارفین غلط پیغام بھیجنے جانے پر اسے پندرہ منٹ کے اندر ٹھیک کرسکیں گے، دراصل یہ میسج ایڈٹ فیچر ہے جس کا اعلان میٹا کی جانب سے پہلے بھی کیا گیا تھا۔
ویب بیٹا انفو کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بیسٹ آف لک‘ غلط لکھا گیا ہے اور اسے ٹھیک کرکے اس میں ترمیم کی جارہی ہے۔
اس سے قبل صارفین کو میسج بھیجنے جانے کے بعد غلطی کا احساس ہوتا تھا تو اسے ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پیغام بھیجنا پڑتا تھا۔
From the Meta Channel: you can now edit your WhatsApp messages up to 15 minutes after they’re sent! pic.twitter.com/jFWrxJ2AHB
— WABetaInfo (@WABetaInfo) May 22, 2023
میسج ایڈٹ فیچر سے صارفین کا وقت بچے گا اور وہ صرف اس غلطی کو پندرہ منٹ کے وقت میں ٹھیک کرسکیں گے۔
IT’S HERE 📣 Message Editing is rolling out now.
You now get up to 15 minutes after sending a message to edit it. So you don’t have to worry if you duck it up 🦆 pic.twitter.com/JCWNzmXwVr
— WhatsApp (@WhatsApp) May 22, 2023
مارک زکربرگ نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اب صارفین پیغام بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر پیغام میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کسی پیغام کو دبا کر رکھ سکتے ہیں، اور پیغام کو تبدیل کرنے کے لیے ترمیم کے آپشن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ غلط پیغام درست کرنے کے لیے مینو سے ایڈٰیٹ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا اس کے بعد میسج کو ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔