اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف خزاں کے پتوں کی طرح بکھررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھورٹے کے اعلان سے متعلق کہا کہ تحریک انصاف خزاں کےپتوں کی طرح بکھررہی ہے، ہر سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی اس کے وفادار نظریاتی کارکن اور قیادت ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی کو بنانے والوں نے سر اور دھڑ تو دے دیا ریڑھ کی ہڈی نہ دے سکے، نتیجہ سامنے ہے۔
پی ٹی آئی خزاں کے پتوں کی طرح بکھر رہی.اس پارٹی کی کفالت جن لوگوں کےذمہ تھی انکی لاعلمی تھی کہ ھر سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ھڈی اسکے وفادارنظریاتی ورکراوردوسری صف کی قیادت ھوتی ھے.PTI کو پارٹی بنانے والوں نے سراوردھڑ دے دیا مگر ریڑھ کی ھڈی نہ دے سکے یا عقل نہیں تھی. نتیجہ سامنے ھے
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 25, 2023
گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما جن میں شیریں مزاری، فواد چوہدری، ملک اسلم امین، بلال غفار اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز 9 مئی کے تشدد کی مذمت کے بعد پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔
سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور چیئرمین عمران خان سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔