انگلینڈ کے اہم بلے باز نے کنٹریکٹ ختم کر دیا

جیسن رائے نے ایم ایل سی کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا معاہدہ ختم کر دیا۔

بلے باز جیسن رائے نے امریکا کے نئے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میجر لیگ کرکٹ (MLC) کے افتتاحی ایڈیشن میں کھیلنے کے لیے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کے ساتھ اپنا اضافی معاہدہ ترک کر دیا ہے۔

جیسن 2019 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ تھا اور انہیں اکتوبر میں مکمل معاہدے سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

انکریمنٹل کنٹریکٹ ان کھلاڑیوں کو دیے جاتے ہیں جو قلیل مدت کے لیے دستیابی کی بنیاد پر انگلینڈ کے لیے کھیل سکتے ہیں۔

انگلینڈ بورڈ کا کہنا ہے کہ ای سی بی نے ان کے لیے اس شرط پر (ایم ایل سی) میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے ای سی بی کے انکریمنٹل کنٹریکٹ کا بقیہ حصہ چھوڑ دیں جس پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا ہے۔

ای سی بی نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے سے انگلینڈ کی ٹیموں کے لیے جیسن روئے کے انتخاب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہمیں مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ جیسن انگلینڈ کرکٹ کے لیے پرعزم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں رائے نے کہا کہ وہ کبھی بھی "انگلینڈ سے دور نہیں جائیں گے میں نے میجر لیگ کرکٹ میں حصہ لینے کے بارے میں ای سی بی کے ساتھ واضح اور معاون بات چیت کی ہے۔