کراچی: جون میں ممکنہ ہیٹ ویو اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 44 تا 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونےکا امکان ہے۔ ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ایکشن پلان جاری کر دیا۔
باہر کام کرنے والے تمام افراد ہائی رسک گروپ میں شامل ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تمام ضلعی افسران اپنے ضلع میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے
محکمہ صحت سندھ نے ہدایات کی ہے اسپتالوں کی ایمرجنسی کو بھی ہائی الرٹ کیا جائے اور ضروری ادویات کی دستیابی کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے۔
اسی طرح ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس 24 گھنٹے ہر ضلع میں فعال رکھی جائے۔